Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک.... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کنٹرول لائن پر پاک وہند میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کا ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہیں کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے2پاکستانی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ ہندوستانی فورسز نے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ 

 

شیئر: