Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرامکو‘ اور ’سابک ‘میں سعودی خواتین کو ملازمتیں دی جائیں، وزیرتوانائی

وزارت توانائی میں ملازم خواتین کی تعداد 410 سے زیادہ ہوگئی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آرامکو اور سابک کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ خواتین کو بڑے پیمانے پر ملازمتیں فراہم کریں۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق وزیر توانائی نے جمعرات کو مسک انٹرنیشنل فورم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت توانائی میں ملازم خواتین کی تعداد 410 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
2019 میں ہماری وزارت میں صرف چھ خواتین ملازم تھیں۔ 
محمد بن سلمان ’مسک‘ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  مسک ورلڈ فورم  ایڈیشن  سیون کے پروگرام 17 نومبر تک جاری رہیں گے۔  
فورم الدرعیہ کے تاریخی علاقے میں ہورہا ہے۔ اس کا سلوگن ‘سوچو اور اثر ڈالو‘ ہے۔ 
مسک فورم پوری دنیا میں نوجوانوں کے اہم فورمز میں سے ایک ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی توانائیاں اجاگر کی جارہی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے آپ کو منوانے کے مواقع مہیا  کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: