Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں گزشتہ ہفتے 60 لاکھ زائرین کی آمد

99 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ (فوٹو عاجل)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 6 سے 13 نومبر 2023 کے دوران 60 لاکھ  36 ہزار سے زیادہ زائرین مسجد نبوی آئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’4 لاکھ 92 ہزار 349 سے زیادہ زائرین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صلاۃ و سلام پیش کیا جبکہ ایک لاکھ  27 ہزار 671 نے ریاض الجنہ میں عبادت کی سعادت حاصل  کی۔‘
 انتظامیہ  نے کہا کہ 10513 سے زائد زائرین نے معمر افراد کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔ 
انتظامیہ نے اس حوالے سے بتایا کہ 21820 تحائف زائرین میں تقسیم کیے گئے۔ 56640 سے زیادہ افراد کو مختلف مقامات کے راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ 
انتظامیہ نے بتایا کہ 48230 کو مختلف زبانوں میں معلومات دی گئیں۔ 11834 نے لائبریریوں سے استفادہ کیا۔ 99 ہزار آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جبکہ 91813 زائرین میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: