Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران  42 لاکھ سے زیادہ زائرین

75529 افراد کو ریاض الجنہ میں نماز کے لیے گروپوں کی شکل میں بھیجا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی انتظامیہ نے  کہا ہے کہ ’ایک ہفتے کے دوران (7 ذی الحجہ سے 14 ذی الحجہ 1444ھ) تک 42 لاکھ 52 ہزار 956  افراد نے مسجد نبوی کی زیارت کی ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’مختلف اداروں کے عہدیداروں اور اہلکاروں نے  271173 افراد کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری اور 75529 افراد کو ریاض الجنہ میں نماز کے لیے گروپوں کی شکل میں بھیجا‘۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’6782 سے زیادہ افراد نے معمر افراد کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا جبکہ 14766 نے مسجد نبوی میں لیکچرز سنے ہیں‘۔ 
انتظامیہ کے مطابق ’زائرین کو 46138 تحائف دیے گئے۔ 64703 سے زیادہ افراد نے فیلڈ آگہی، 11534 نے وعظ و نصیحت اور 4279 نے رابطہ وسائل، 1765 نے نمائشوں، 3001 نے کثیر لسانی رابطہ سروس، 10158 نے لائبریریوں ، 115090 نے گالف گاڑیوں سے فائدہ اٹھایا‘۔
جبکہ 8296 نے جی پی ایس سروس، 203294 نے آب زمزم کی بوتلوں اور 426457 نے افطار پیکٹ سہولت سے استفادہ کیا ہے۔ 

شیئر: