Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امام کی انمول‘، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز

سوشل میڈیا صارفین امام الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام ایچ ایس وائی)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کا انڈیا میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا سفر تو ختم ہو چکا لیکن اب وہ اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ 
سوشل میڈیا پر امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی دلہنیا لانے کو تیار ہیں۔
معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے عروسی جوڑے میں ملبوس انمول محمود کا فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’امام کی انمول۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HSY (@theworldofhsy)

انمول محمود نے گہرے سرخ رنگ کی قمیض اور سنہرے رنگ کا غرارہ زیب تن کر رکھا ہے جس میں نارنجی اور جامنی رنگ کا پیچ بھی نظر آ رہا ہے۔
انمول محمود نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹوشوٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے اور امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے ’مہندی‘ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز مہندی کی تقریب کی ہے۔
فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک نے بھی انسٹاگرام کی سٹوری پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے لوکیشن ناروے بھی لکھی ہوئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہندی کی یہ تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین امام الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امام الحق کی مہندی کے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ کی تقریب سے لاہور میں ہو گا جبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر اور ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو منعقد ہو گی۔ 

شیئر: