Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: الیکٹریکل گاڑیوں کے انشورنس پریمیئم میں کمی

انشورنس پریمیم میں کمی گاڑیوں کی طلب میں اضافے پر کیا گیا ہے (فوٹو: الامارات الیوم)
امارات انشورنس ایسوسی ایشن کی جانب سے دبئی میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے انشورنس پریمیئم میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 
امارات الیوم اخبار کے مطابق ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد مظھر حمادہ نے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں الیکٹریکل گاڑیوں کے انشورنس پریمیئم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب میں ہونے والے اضافے اور سپیئر پارٹس کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ 
ڈپٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کی ایجنسیاں دبئی میں نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں محض ڈسٹری بیوٹرز پر ہی اکتفا کرتی ہیں اس کے علاوہ ان گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی محدود تعداد میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انشورنس کا پریمیئم زیادہ ہوتا تھا تاہم اب جبکہ ان گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے انشورنس کے پریمیئم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
گاڑیوں کے فاضل پرزوں کی عدم فراہمی کے سوال پرڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’پرزوں کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔ کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے۔‘ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: