Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی کپ کےلیے گھڑسواری کا مقابلہ

ویٹنری ڈاکٹروں نے مقابلے میں شریک گھوڑوں کا طبی معائنہ کرلیا (فوٹو، سبق نیوز)
ریاض جنادریہ میلے میں کل بروز جمعرات کو سعودی گھڑ سواری فیڈریشن کپ برائے جمپنگ ’تھری اسٹار‘ کا مقابلہ منعقد ہوگا۔
سبق نیوز کے مطابق مقابلے میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 130 مرد وخواتین ماہر گھڑ سوار شرکت کررہے ہیں۔
مقابلے کے شرکا نے پہلے ہی متعلقہ کمیٹی میں اپنے ناموں اورگھوڑوں کا اندراج کرا لیا تھا ۔
گھڑ سواری کا مقابلہ 13 راؤنڈز پرمشتمل ہو گا جس کے مختلف مراحل مقرر کیے گئے ہیں۔ 4 راونڈ 21 برس سے کم عمر گھڑ سواروں کےلیے جبکہ 18 برس سے کم عمر گھڑسواروں کے لیے جونیئرراونڈ  مخصوص کیا گیا ہے۔

گھڑ سواری کا مقابلہ 13 راؤنڈز پرمشتمل ہو گا (فوٹو، سبق نیوز )

سعودی گھڑ سواری فیڈریشن ’کپ‘ کے لیے مقابلے جس میں گھڑ سواروں کو مقررہ رکاوٹیں عبور کرنا ہیں کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
اس حوالے سے ویٹنری ڈاکٹروں کی ٹیموں نے مقابلے میں شامل ہونے والے گھوڑوں کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد انہیں مقابلے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

شیئر: