ریاض۔۔۔۔۔وزیر نیشنل گارڈز و سربراہ گھڑدوڑ کلب کے چیئرمین شہزادہ متعب بن عبداللہ نے کہا کہ اگرخواتین گھڑدوڑ میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو وزن کم کریں۔ انہوں نے یہ جواب ازراہ مزاح اس وقت دیا جب ایک خاتون نے سوال کیا کہ گھڑدوڑ میں خواتین کو شریک کرنے کیلئے لیڈیز کلب کب قائم ہونگے ؟ انہیں گھڑدوڑ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے کب سہولت ملے گی؟۔شہزادہ متعب نے واضح کیا کہ یہاں گھڑدوڑ کلب اور مقابلوں کے ادارے موجود ہیں۔ریاض شہر اور دیگر مقامات پر خواتین بھی حصہ لے سکتی ہیں۔