کنگ سلمان ریلیف کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ونٹر پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل
جمعرات 23 نومبر 2023 13:36
خیبر پختونخوا کے پانچ اور بلوچستان کے چار اضلاع میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔ فوٹو: کے ایس ریلیف
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 19 ہزار ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا تاکہ سیلاب متاثرین کو سخت سردى میں ریلیف میسر ہو۔
اس ونٹر پیکج کے تحت خيبر پختونخوا کے 5 اضلاع (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) میں 11000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کیے گئے۔ جبکہ بلوچستان کے 4 اضلاع (قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت) میں 8000 ونٹر ریلیف پیکج تقسیم کیے گئے۔
ونٹر پیکج میں 2 عدد رضائیاں، مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔
کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور اقوام متحدہ کے مشنز کے اشتراک اور مقامی حکومتوں و حیات فاؤنڈیشن کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیے گئے جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔