Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کی افغان زلزلہ متاثرین میں خوراک کی تقسیم

ضلع زندہ جان میں زلزلہ متاثرین میں ایک ہزار فوڈ پارسلز تقسیم کئے گئے ہیں۔ فوٹو واس
سعودی امدادی مرکز کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے جنوبی ایشیا میں امدادی کام جاری رکھتے ہوئے افغانستان کے ضلع زندہ جان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد میں ایک ہزار فوڈ پارسلز کی تقسیم کئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 375 خاندانوں پر مشتمل چھ ہزار افراد نے اس خوراک کے تھیلے حاصل کئے ہیں۔
قبل ازیں کنگ سلمان مرکز نے چند دن پہلے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں موسم سرما میں صورتحال سے محفوظ رہنے کے لیے 3850 افراد کے لیے ونٹر بیگز کی امداد بھیجی گئی ہے۔
گذشتہ روزبدھ کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کنگ سلمان مرکز کی جانب سے تازہ ترین امداد  دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کو فراہم کی جانے والی انسانی اور امدادی امداد کے پروگرام کا حصہ ہے۔

موسمی صورتحال سے محفوظ رہنے کے لیے امداد بھیجی گئی ہے۔ فوٹو واس

علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر برائے آپریشنز و پروگرامز احمد بن علی الباز نے یورپی یونین کی خصوصی نمائندہ برائے ہارن آف افریقہ اینیٹ ویبر اور ان کے ہمراہی وفد سے ریاض میں کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر مشرقی افریقی جزیرہ نما خطے میں امدادی سرگرمیاں اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

شیئر: