Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے گردہ عطیہ کرکے دوستی کا حق ادا کردیا

دوست کو ہر ہفتے ڈائیلاسیس کے لیے سینٹر میں جانا پڑتا تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی نوجوان نے گردہ عطیہ کرکے دوستی کا حق ادا کردیا۔ گردے کی پیوند کاری کا آپریشن ریاض کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔ 
سبق نیوز نے گردہ عطیہ کرنے والے نوجوان عبدالرحمان العنزی سے ملاقات کی جس میں اس نے بتایا کہ اپنے دوست عبدالحکیم الرشیدی کی مشکل نہیں دیکھ سکتا تھا۔ 
دوست کو ہر ہفتے ڈائیلاسیس کے لیے سینٹر میں جانا ہوتا اس دوران وہ بہت تکلیف دہ عمل سے گزرتا تھا جس پر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ دوست کو اس تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کردوں۔ 
العنزی نے مزید بتایا کہ اس کے دوست کو گردہ عطیہ کرنے والے کئی ایک تھے مگر ان کے خون کے نمونے اورگردہ عبدالحکیم سے میچ نہیں کررہا تھا جس پر میں نے اپنا گردہ عطیہ کرنے کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ میچ کر گیا۔ 
گردے کی کامیاب پیوند کاری کے بعد اب عبدالحکیم کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔  
گردے کے مریض عبدالحکیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ ’عبدالرحمان العنزی‘ نے میرے بھائی کو گردہ عطیہ کرکے ہم سب پر بڑا احسان کیا ہے، ہم اس کا بدلہ تو نہیں دے سکتے اس بے مثال کام کا بدلہ صرف رب تعالی کی ذات ہی اسے دے گی۔ ہماری دعا ہے کہ دونوں کی دوستی صحت و سلامتی کے ساتھ قائم رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: