Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیردفاع سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ، غزہ صورتحال پرتبادلہ خیال

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پرزوردیاگیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے برطانوںی ہم منصب گرانٹ شیپس نے ٹیلی فون پررابطہ کیا اورمختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق دونوں وزرائے دفاع میں ٹیلی فون پرسعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان اسٹراٹیجک دفاعی شراکت داری اورمشترکہ تعاون کے شعبوں کو مزید مضبوط بنانے پرغور کیا۔
اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے غزہ میں عکسری کارروائیوں کو مستقل بنیادوں پرروکے جانے اور متاثرہ فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدادی اشیا کی فراہمی کی اہمیت پرزوردیا۔
فریقین نے غزہ اوراس کے گرد ونواح میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: