جدہ : غیرمعیاری تمباکو فروشی کے خلاف بلدیہ کا آپریشن
ضبط کیے جانے والے الیکٹرانک تمباکو میں نیکوٹین کی مقدار انتہائی زیادہ تھی (فوٹو، ایکس )
جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں غیرمعیاری تمباکو ضبط کرلیا۔ خلاف ورزی پردکانداروں کے چالان بھی کیے گئے۔
عربی جریدے المدینہ کے مطابق جدہ بلدیہ کی جانب سے تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں میں تفتیش کی جہاں روایتی اورالیکٹرانک تمباکو فروخت کیا جاتا تھا۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے بڑی مقدار میں غیرمعیاری الیکٹرانک تمباکو کی ریفلینگ کنٹینرز ضبط کرلیے جن پرغیراخلاقی تصاویر بنی تھیں جبکہ بعض تمباکو مطلوبہ معیار کا نہیں تھا۔
ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ ضبط کیے جانے والے الیکٹرانک ریفلینگ تمباکو میں نیکیوٹین کی مقدار انتہائی زیادہ تھی جس کی فروخت کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ متعدد دکانوں پرغیرمعیاری خشک تمباکو بھی ضبط کیا گیا جو استعمال کے قابل نہیں تھا۔
جن دکانوں سے غیرمعیاری تمباکو مصنوعات ضبط کی گئیں انکے ملکان کو چالان کے ساتھ انتباہی نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ آئندہ مذکورہ خلاف ورزی سے اجتناب برتیں۔