Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب خطے کے 74 ملین افراد کو پانی کی کمی کا سامنا، رپورٹ

ریاض میں منعقدہ پانچویں ’واٹرکانفرنس ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب خطے میں 74 ملین افراد کو صحت افزا پانی کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق صاف پانی کی مستقل فراہمی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ مںی مزید کہا گیا تھا کہ 87 ملین افراد صحت کی بنیادی خدمات سے بھی محروم ہیں۔
پانچویں عرب کانفرنس کا عنوان ’مربوط آبی وسائل کی فراہمی اوردرپیش چیلنجز‘تھا جس میں شرکاء کی جانب سے تحقیقی رپورٹس پیش کرتے ہوئے درج بالا اعداد و شمار ظاہر کیے گئے۔
کانفرنس میں شریک ماہرین نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ عرب خطے کو دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے خطوں میں شمار کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عرب خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں اورروایتی ذرائع سے حاصل ہونے والے پانی کے محدود ذخائر کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں دیئے گئے اعداد وشمار توجہ طلب ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ عرب خطے میں تقریبا 50 ملین افراد بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جن میں سب سے اہم پینے کا صاف پانی ہے۔
اس حوالے سے 2023 کی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ  خطے میں 390 ملین لوگ آباد ہیں اس اعتبار سے کل آبادی کے تقریبا 90 فیصد کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

شیئر: