Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو ڈبلن کے مرکزی علاقے سے دور رہنے کا مشورہ

سفارتخانے نے ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
آئرلینڈ میں سعودی سفارتخانے نے سعودی طلبہ اور شہریوں کو ڈبلن کے مرکزی علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جہاں پرتشدد ہنگامے ہورہے ہیں۔ 
سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ’ڈبلن میں مقیم سعودی شہری اور طلبہ سٹی سینٹر کے قریب نہ جائیں اور مکمل احتیاط برتیں‘۔
سفارتخانے نے بیان میں ہنگامی صورت حال پیش آنے پر مدد کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے۔ 
یاد رہے جمعرات کو آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ایک سکول کے باہر چاقو کے حملے میں تین بچوں کے زخمی ہونے کے بعد شہر میں پرتشدد ہنگامے شروع ہوئے تھے۔

شیئر: