Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی پرچم کے استعمال کے حوالے سے وزارت داخلہ کا انتباہ جاری

بوسیدہ یا خراب پرچم استعمال نہ کیے جائیں، وزارت داخلہ (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے قومی پرچم کے حوالے سے وزارت داخلہ نے انتباہی احکامات جاری کیے ہیں جن پر ہر ایک کو عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایکس اکاونٹ پر قومی پرچم کے احترام کے حوالے سے جاری انتباہی نکات میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے قومی پرچم کو کسی بھی تجارتی مقاصد یعنی ٹریڈ مارک یا اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ایسے پرچم جو پرانے یا بوسیدہ ہو چکے ہوں انہیں استعمال کرنا منع ہے۔ مختلف نوعیت کی اشیا کو باندھنے یا پرچم میں لپیٹ کر اشیا کو لے جانا قطعی طور پر منع ہے۔
پرچم کی حفاظت اور اس کا خیال رکھا جائے۔ ایسے مواد پر پرچم پرنٹ کرنا منع ہے جنہیں بعد میں تلف کیا جاتا ہو۔ جھنڈے پر کسی قسم کی عبارت تحریر نہیں کی ج اسکتی نہ ہی اس میں کسی قسم کا رد وبدل کرنے کی اجازت ہے۔
جاری نکات میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی پرچم کو کسی بھی حالت میں سرنگوں نہیں کیا جا سکتا نہ ہی اسے الٹا اٹھایا جائے۔ جھنڈا زمین پرنہ گرے۔ جھنڈے کو جانوروں کے جسم پر لگانے یا کنندہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

مملکت کا قومی دن 23 ستمبرکو منایا جاتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

واضح رہے مملکت کا قومی دن 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے یاد دہانی کے لیے قومی پرچم کے تحفظ کے لیے انتباہی نکات جاری کیے ہیں اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔

شیئر: