Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے ساحل پر فلوٹنگ شپ سے آلودگی، مالک کو طلب کرلیا 

اتھارٹی کا کہنا ہے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے دمام کے ساحل پر ایک فلوٹنگ شپ کے مالک کو الشرقیہ ریجن میں اتھارٹی کی برانچ سے 30 دن کے اندر رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا کہ ’مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی سب کے لیے ضروری ہے‘۔
’ٹرانسپورٹ کے وسائل اور بحری جہازوں سے متعلق قوانین و ضوابط موجود ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کی پابندی کرنا ہوگی‘۔ 
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’دمام  کے ساحل پر فلوٹنگ شپ کے مالک کو مطلوبہ کارروائی کے لیے اتھارٹی کی برانچ دمام سے رجوع کرنا ہوگا‘۔ 
واضح رہے کہ دمام کے ساحل پربحری جہاز سے بحری آلودگی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ 

شیئر: