سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو کولمبیا کے وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال میں پیش رفت اور نہتے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی برادری کی جانب سے تما م فوجی کارروائیوں کو روکنے، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع امن کے راستے پر واپسی کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے بین الاقوامی امن اور سلامتی حاصل ہوسکے۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔