مملکت میں طلاق کی شرح میں کمی، شادیوں میں اضافہ
2022 کے دوران 2020 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ شادیاں ہوئی ہیں (فوٹو: فری پکس)
سعودی عرب میں فیملی افیئرز کونسل کی رکن ھدی النعیم نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں طلاق کے واقعات میں سولہ فیصد کمی اور شادیوں میں اضافہ ہوا ہے۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ھدی النعیم نے بتایا’ 2022 کے دوران مملکت میں 2020 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ شادیاں ہوئی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب میں رشتہ زوجیت کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ اس حوالے سے آگہی میں اضافہ ہوا ہے۔‘
ھدی النعیم نے کہا کہ ’طلاق کی شرح میں کمی اور شادیوں کی تعداد میں اضافے کا ایک اہم سبب فریقین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے والے قوانین و ضوابط کا اجرا بھی ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی محکمہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ’گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 2022 کے دوران طلاق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔‘