سعودی محکمہ ٹریفک نے سکالر شپ پر تعلیم کے لیے مملکت سے باہر جانے والے طلبہ کےلیے ڈرائیونگ لاسنس میں توسیع کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا تعلیم کےلیے سکالر شپ پر بیرون ملک جانے والے سعودی طلبہ قونصلیٹ جاکر طبی معائنے کی کارروائی کراسکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے طبی معائنے کی کارروائی کے بعد محکمہ ٹریفک سے رجوع کرنے کے لیے کسی کو اپنا نمائندہ مقرر کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے مختار نامہ جاری کرنا ہوگا۔
سکالر شپ پر جانے والے طالبعلم کا نمائندہ مختار نامے اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت محکمہ ٹریفک سے رجوع کرے گا اور کارروائی مکمل کی جائے گی۔
محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحتی بیان امریکہ میں زیرتعلیم ایک سعودی طالب علم کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے طریقہ کار کے حوالے سے استفسار پر جاری کیا ہے۔