Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر کے کارکن دو ملازمتیں کر سکتے ہیں؟ 

کارکنان ملازمت کے معاہدے اور متعلقہ ادارے کے لائحہ عمل کی پابندی کریں ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے ملازم ایک ساتھ دو ملازمتیں کرسکتے ہیں‘۔
وزارت نے اپنے آفیشنل ایکس اکاونٹ پر کہا کہ ’ایک ساتھ دو ملازمتیں کرنے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی ملازمت کے معاہدے اور متعلقہ ادارے کے لائحہ عمل کی پابندی کریں‘۔
بعض ادارے اپنے ملازم کو اپنے یہاں ملازمت کے دوران کسی اور جگہ ملازمت کی اجازت نہیں دیتے۔
اگر پرائیویٹ سیکٹر کا ملازم کسی ایسے ادارے میں کام کررہا ہو اسے اپنے ادارے کے لائحہ عمل  اور ملازمت کے معاہدے کی پا بندی کرنا ہوگی۔ 
وزارت نے بیان میں یہ وضاحت نہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایک ساتھ دو ملازمتوں کی اجازت سعودی شہریوں کے لیے ہے یا مقیم غیر ملکی بھی  ہے اور اس کے لیے شرائط کیا ہیں۔

شیئر: