Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستانی فوج کے دستے نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع، سکیورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔‘
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاکستانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

پیر ہی کو جی ایچ کیو میں رائل سعودی فورسز کے کمانڈر جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر اور پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات بھی ہوئی۔

رائل سعودی فورسز کے کمانڈر جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات بھی ہوئی(فوٹو: آئی ایس پی آر)

آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس ملاقات میں سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔‘

شیئر: