Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت دفاع کے عہدیدار کی پاکستانی وزیر دفاع سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع کے ترقیاتی پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب نے اتوار کو پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ وزارت دفاع کے ترقیاتی پروگرام کے سی ای او ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں‘۔
 ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لیے یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 دفاع کے شعبے میں تبدیلی، ترقیاتی عمل کو بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات میں معاون تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔
قبل ازیں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی  تھی۔
 پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا تھا کہ’ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔

شیئر: