برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا منگل کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلی صدر کا خیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور برازیل کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری ہے۔
رواں سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کےلیے برازیل کی برآمدت 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔