Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویٹ لفٹنگ میں سعودی خواتین کی دلچسپی بڑھنے لگی 

سعودی گیمز لیگ کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں خواتین کی شرکت غیر معمولی رہی (فوٹو: اخبار24)
سعودی گیمز لیگ 2023 میں خواتین نے مختلف کھیلوں میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی گیمز لیگ میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں خواتین کی شرکت غیر معمولی رہی۔ 101 کلو گرام کے مقابلے میں سعودی خواتین نے  حصہ لیا۔ 
ویٹ لفٹر خاتون رنا بالطو کا کہنا ہے کہ’ انہوں نے ویٹ لفٹنگ کا انتخاب اس لیے کیا کہ یہ انفرادی کھیل ہے اور اس سے خوداعتمادی بڑھتی ہے‘۔ 
ایک اور ویٹ لفٹر عروب علی نے کہا’ وہ کئی سپورٹس مقابلوں میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں مگر انہیں ویٹ لفٹنگ میں اپنا حال اور مستقبل نظر آیا‘۔ 
 ویٹ لفٹر امانی عبدالقادر نے کہا ’ویٹ لفٹنگ چیلنجنگ کے ساتھ منفرد مشغلہ بھی ہے‘۔ 
ویٹ لفٹنگ سعودی فیڈریشن کے چیئرمین محمد الحربی  کا کہنا ہے’ سعودی گیمز لیگ میں خواتین دلچسپی لے رہی ہیں۔ ویٹ لفٹنگ میں سعودی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘۔ 

شیئر: