Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کی عرب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

ہماری ٹیم نے اچھے انداز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی خواتین ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم کی کوچ رنیہ بہلول نے  عراق کے شہر اربیل میں ہونے والی عرب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ2021 میں سینئر ٹیم کو دوسری پوزیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خواتین ویٹ لفٹنگ کی سعودی ٹیم میں شامل جونیئر اور یوتھ کیٹیگری میں سعودی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کوچ رنیہ نے بتایا ہے کہ ہم نے کھیل کے اس شعبے میں کم عرصے میں تربیت حاصل کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے جس پر مطمئن اور خوش ہیں کہ ہماری ٹیم نے اچھے انداز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل جدہ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے ملنے والے تجربے سے ہم نے بہتر تجربہ حاصل کیا جس کا ہمیں فائدہ ہوا۔
سعودی خواتین ویٹ لفٹرز کی کامیابی کے ساتھ  اس چیمپیئن شپ میں مملکت کی مردوں کی ویٹ لفٹنگ ٹیم  نے بھی  چیمپئن شپ میں سینئر کیٹیگری میں چیمپئن اور جونیئر اور یوتھ کیٹیگری میں رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
 

شیئر: