Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برازیل کے صدر کی ملاقات

برازیل کے صدر قصر الیمامہ پہنچے تو ولی عہد نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا نے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق برازیل کے صدر قصر الیمامہ پہنچے تو سعودی ولی عہد نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا اور سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 قبل ازیں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیلی صدر کا خیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور برازیل کے درمیان مضبوط تجارتی شراکت داری ہے۔
رواں سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کےلیے برازیل کی برآمدت 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

شیئر: