Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین، روس بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے کی جانے والی تمام بین الاقوامی کوششوں کےلیے مملکت کی دلچسپی اور سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یوکرینی صدر نے اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: