متحدہ عرب امارا ت میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بدھ کو دبئی کے علاقے جبل علی میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
الامارات الیوم کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ فیکڑی میں آتش گیر مواد موجود تھا تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
دبئی کے سول ڈیفینس آپریشنز کنٹرول روم کو بدھ کی دوپہر دو بجکر ایک منٹ پراطلاع ملی کہ ایک گودام میں موجود آتش گیر مواد سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سات منٹ میں آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کی، گئی آگ کا دائرہ محدود تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔