Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکمراں مک مکا کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

لاہور...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شریف فیملی کا احتساب ہو رہا ہے۔ تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ ہمیشہ شریف فیملی کا احتساب ہوا، یہ جھوٹ ہے۔ احتساب روکنے کے لئے ہر حربہ استعال کیا جاتا رہا۔حکمراں اب بھی مک مکا کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بچوں کو دھمکیاں دینا مافیا کا اسٹائل ہے۔ یہ جمہوریت نہیں۔ سپریم کورٹ کے جج نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 1997نہیں کہ آپ حملہ کردیں گے۔ اب دور بہت بدل چکا ۔لوگ باشعور ہو چکے ہیں۔ اگر کچھ لوگوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ سے تباہ ہور ہا ہے۔10ارب روپے سالانہ کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ میں نے بینکنگ سسٹم کے ذریعے ساری رقم پاکستان منتقل کیں۔عمران خان نے کہاکہ پوری قو م جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اگر شریف فیملی نے کچھ غلط نہیں کیا تو جھوٹ پر جھوٹ کیوں بولا جا رہا ہے۔

 

شیئر: