کویت: والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ معطل
کویت سٹی: کویتی وزارت داخلہ عائل سسٹم میں غیرملکی کے زیر کفالت والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے بلاک کرنے کے فیصلے کومعطل کردیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے مقامی اخبار الانبائ کو بتایا کہ غیرملکیوں کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے تجدید نہ کرنے کے فیصلے سے عالمی برادری میں کویت کی ساکھ متاثرہوتی ہے۔ کویت انسانی حقوق کے شعبے میں عالمی مقام رکھتا ہے۔ اس فیصلے کے نفاذ سے اس کا مقام ومرتبہ مخدوش ہوگا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فیصلہ معطل کرنے کے بعد کویت میں مقیم غیرملکی اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے پہلے کی طرح تجدید کرواسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت میں شعبہ اقامہ نے فیصلہ کیا تھا کہ غیرملکیوں کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے تجدید نہیں ہوں گے۔ بعد ازاں عائل سسٹم میں والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کو بلاک کردیا کردیا تھا۔