سعودی عرب کے جازان ریجن کی مشرقی کمشنری العارضہ میں پیرکو قری المرزق چوراہے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت نازک ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والے دونوں افراد وزارت انصاف کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق مقامی باشندوں نے بتایا کہ حادثے کی بڑی وجہ جلدی بازی میں مخالف سمت میں ڈرائیونگ کرنا ہے۔
قری المرزرق کا چوراہا ایسا ہے جہاں سے مسافر آسانی سے اپنے قریے کے لیے مختصر راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد دوسرا چوراہا الحمیرا میں واقع ہے جو چار کلو میٹر دور ہے۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ یہاں گزشتہ دنوں قری المرزق چوراہے پر متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔