جدہ ، مکہ شاہراہ پرٹریفک حادثہ 11 افراد زخمی
جمعرات 2 نومبر 2023 17:54
امدادی کارروائی میں فضائی ایمبولینس نے بھی حصہ لیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مکہ جدہ شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارروائی میں فضائی ایمبولینس کی خدمات حاصل کی گئیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ اسے مکہ ، جدہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر 6 امدادی ٹیمیں اور فضائی ایمبولینس روانہ کردی گئیں۔
المناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے ایک کی حالت نازک تھی جسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے جدہ کے کنگ فہد ہسپتال سولہ منٹ کے اندر پہنچا دیا گیا۔
دس کے زخم درمیانے درجے کے تھے۔ انہیں مکہ مکرمہ کے النور اور الزاھر کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔