سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ ریاض، قصیم، حائل، طائف، باحہ اورعسیر ریجنوں میں مصنوعی بارش کے پروگرام کا پانچواں اور چھٹا مرحلہ کامیاب رہا۔
الاقتصادیہ کے مطابق ڈاکٹر ایمن غلام نے مصنوعی بارش کے آئندہ مراحل کے حوالے سے سکالرز کے حاصل کردہ نتائج اور مصنوعی بارش پروگرام سے متعلق ریسرچ کرنے والے طیارے کی کارکردگی کے نتائج کے بارمیں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ 2024 کے دوران مصنوعی بارش پروگرام کے حوالے سے آپریشنل سکیم کی منظوری دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پروگرام کے تحت نومبر 2023 میں طیاروں نے 410 پروازیں کیں۔ چھ علاقوں میں 36 ریسرچ پروازیں کی گئی ہیں۔