نجی ٹی20 لیگ ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کے میچ کے دوران انڈیا کے سابق کھلاڑیوں گوتم گمبھیر اور سری سانتھ کے درمیان ہونے والی لفظی لڑائی ابھی تک سوشل میڈیا پر جاری ہے۔
اس سلسلے میں گوتم گمبھیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں سری سانتھ کو ڈھکے چھپے اور طنزیہ الفاظ میں پیغام دیا۔
گوتم گمبھیر نے جمعرات کو اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جب دنیا تمہاری توجہ حاصل کرنا چاہتی ہو تو مسکراؤ۔‘
اس کے جواب میں سری سانتھ نے طویل تبصرہ کیا اور پھر ڈیلیٹ کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
عرفان کو ڈیٹ کیا، گمبھیر مسڈ کالز دیتے تھے: پائل گھوشNode ID: 816331
سری سانتھ لکھتے ہیں کہ ’آپ نے سپورٹس مین اور بھائی ہونے کی تمام حدیں پار کر دیں اور اس کے علاوہ آپ عوام کے نمائندہ بھی ہیں۔ آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ میں نے صرف آپ کو دیکھا تھا اور مسکرایا تھا اور آپ نے مجھ پر فکسر ہونے کا الزام لگا دیا۔ آپ سپریم کورٹ سے بالاتر ہیں؟‘
اس کے علاوہ سری سانتھ نے مزید کہا کہ ’آپ نے امپائروں کو گالیاں دیں۔ آپ ایک مغرور اور گھٹیا انسان ہیں جو کسی بھی عزت کے حقدار نہیں۔ آپ نے مجھے سات سے آٹھ مرتبہ فکسر کہا۔ آپ نے مجھے اور امپائروں کو گالیاں دیں۔‘
سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ’کہیں نہ کہیں دل میں آپ کو پتا ہے آپ نے کیا کہا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خدا بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔‘

اس کے علاوہ نے سری سانتھ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے گوتم گمبھیر پر گالیاں دینے اور اُنہیں فکسر کہنے کے الزامات لگائے۔
یہاں یاد رہے کہ بدھ کو لیجںڈز لیگ کرکٹ میں انڈیا کیپٹلز اور گجرات جائنٹس کے درمیان سورت میں کھیلے گئے میچ کے دوران گوتم گمبھیر اور سری سانتھ کے درمیان لفظی تکرار دیکھنے میں آئی تھی۔
اس کے میچ کے بعد سری سانتھ نے الزام لگایا تھا کہ گوتم گمبھیر انہیں فکسر کے نام سے مخاطب کرتے رہے۔
Emotions are always running high, when you were very passionate about your game.
Sreesanth and Gambhir in an animated chat during the @llct20 Eliminator!#LegendsLeagueCricket pic.twitter.com/Qjz8LqC41l
— Nikhil (@CricCrazyNIKS) December 6, 2023