آسٹریلیا کے دورے پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر ابرار احمد پرائم منسٹرز الیون کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق جمعے کو پرائم منسٹرز الیون کے خلاف میچ کے تیسرے دن ابرار احمد نے آٹھ اوورز کروانے کے بعد دائیں پاؤں میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں میچ سے علیحدہ کر دیا گیا۔
پی سی بی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابرار احمد کا ایم آر آئی سکین کیا گیا ہے اور مزید تفصیلات میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
پرائم منسٹرز الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں ابرار احمد نے مجموعی طور پر 27 اوورز کروائے تھے۔
چار روزہ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پرائم منسٹرز الیون نے چار وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز بنائے تھے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
Update on Abrar Ahmed
Details here https://t.co/SU5MkkEteV
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 8, 2023