Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ٹینس پلیئر کو ہراساں کرنے پر ایشیائی ٹرینر کو سزا 

 بیان کے مطابق ’ٹرینر سوشل میڈیا پر مسلسل پریشان کرتا رہا ہے (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے 16 سالہ ٹینس پلیئر کو ہراساں کرنے والے ایشیائی ٹرینر کے خلاف  پرائمری کورٹ کی سزا کی توثیق کی ہے۔
پرائمری کورٹ نے الزام ثابت ہوجانے پر ٹرینر کو جرمانے کی سزا سنائی جسے اپیل کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق خاتون ٹینس پلیئر نے ٹرینر کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے شکایت کی تھی کہ ٹرینر سوشل میڈیا پراسے فالو  کرنے کے ساتھ اخلاق سوز جملے استعمال کررہا ہے۔  
ٹینس پلیئر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ’ اس کے والد نے ٹینس کھیلنے کے لیے ایک کلب بھیجا تھا جہاں اس کا واسطہ ٹرینر سے پڑا۔
 بیان کے مطابق ’ٹرینر سوشل میڈیا پر اسے مسلسل پریشان کرتا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دس سے زیادہ پیغامات بھیجتا رہا ان میں آڈیو میسج شامل تھے‘۔ 
’ٹرینر نے یہ دھمکی بھی دی کہ وہ اس سے ملنے گھر آئے گا دیکھتا ہوں کون ایسا کرنے سے روک سکتا ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے ٹرینر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ۔ الزامات تسلیم کرتے ہوئے اس نے موقف اختیار کیا کہ’ اسے ٹینس پلیئر سے’ دوستی‘ کی خواہش تھی۔ سوشل میڈیا  کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا‘۔ 

شیئر: