Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس نہ ملنے پرلاش موٹر سائیکل پر گھر لے گیا

پٹنہ۔۔۔۔۔شمال مشرقی بہار کے ضلع پورنیہ میں ایک دیہاتی کواپنی اہلیہ کی میت گھر لے جانے کیلئے اسپتال والوں نے وین دینے سے انکار کردیاجس کے بعد وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں لے گیا۔60سالہ شنکر کی اہلیہ سوشیلا دیوی اسپتال میں علیل رہنے کے بعد چل بسی تھی۔ایمبولینس کیلئے اس نے اسپتال کے حکام سے رابطہ کیا جس پر اسے انکار کردیا گیا اور پھر وہ نعش ایک موٹر سائیکل پر رکھ کر آخری رسومات کیلئے گاؤں لے گیا۔اس نے بعد میں بتایا کہ میں نے ہر ممکن کوشش کرلی۔ ایمبولینس کا ڈرائیور ڈھائی ہزار روپے مانگ رہا تھاجو میں نہیں دے سکتا تھا۔پورنیہ سول سرجن ایم نسیم نے بتایا کہ اس وقت صدر اسپتال میں مردہ خانے کی وین بھی دستیاب نہیں تھی جبکہ اسپتال کی ایمبولینس کام نہیں کررہی تھی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس واقعہ کو المیہ قراردیا اور تحقیقات کا حکم دیدیا۔پورنیہ کا واقعہ اس خبر کے ایک دن بعد پیش آیا جس میں کہا گیا تھا کہ مظفر پور میں ڈاکٹروں کو کچرا اٹھانے والی ہتھ گاڑی میں خاتون کی لاش رکھ کر اس کا پوسٹ مارٹم کرنا پڑا۔

شیئر: