نئی دہلی۔۔۔۔اداکار اکشے کمار نے جو اپنی فلم ’’ٹوائلٹ،ایک پریم کتھا‘‘کی ریلیز کے سلسلے میں آئے ہیں اتوار کو ٹویٹر پر اپنے مداح سے کہا کہ اگر گھر گھر ٹوائلٹ بنا دیئے جائیں تو ہند میں زیادتی کے واقعات میں 50فیصد کمی آسکتی ہے۔اکشے کی یہ فلم ارونا بھاٹیا نے پروڈیوس کی ہے۔ اس کے دیگر اداکاروں میں بھومی بڈنیکر اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ اس کی ہدایت سری نرائن سنگھ نے دی ہے۔ یہ فلم 2جون کو ریلیز ہوئی ہے۔اس کا موضوع وزیر اعظم کی سوچھ بھارت ابھیان اسکیم پر ہے۔