Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیپ چیٹ سٹار پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، لائسنس منسوخ

سنیپ چیٹ سٹار پر نامناسب زبان استعال کرنے کا الزام ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے سنیپ چیٹ سٹار پر نامناسب زبان استعال کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق اتھارٹی نے سنیپ چیٹ سٹار کا لائسنس بھی منسوخ کردیا۔
 اٹھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’سنیپ چیٹ سٹار کی ایک وڈیو ریکارڈ پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنے انداز میں فیملی نظام کے خلاف بات کی تھی‘۔
واضح رہے کہ میڈیا ریگولیشن اتھارٹی سعودی عرب میں وسائل اطلاعات اور سوشل میڈیا کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

شیئر: