Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پالتو جانوروں کے 6 کیفے کہاں ہیں؟

کیٹ لاؤنج کیفے میں پلے ایریا میں جائیں جہاں آپ بلیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
اگر آپ سعودی عرب میں رہتے ہیں اور اپنے پالتو کے ساتھ کیفے میں انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو دارالحکومت ریاض میں چھ ایسے کیفے موجود ہیں۔
1۔ دی بارکنگ لاٹ
کیا آپ کو ریاض میں ایسی جگہ کی تلاش ہے جہاں آپ اپنے پالتو دوست کے ساتھ ایک کپ کافی پی سکیں اور اسے گلے لگا سکیں تو دی بارکنگ لاٹ بہترین انتخاب ہو گا۔
2 ۔ کیٹ لاؤنج
اس کیفے میں اپنے پسندیدہ مشروب کا آرڈر دینے کے بعد پلے ایریا میں جائیں جہاں آپ بلیوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، فوٹو کھینچ سکتے ہیں یا ان کے ساتھ گھوم سکتے ہیں۔

3 ۔ کپ کیٹ کیفے
اگر آپ کو بلی کے بارے میں ہر چیز پسند ہے تو آپ کو ریاض کے اس کیفے میں ضرور جانا چاہیے، جہاں آپ بلی کے تھیم والے آرٹ ورک سے مزین ماحول کو انجوائے کریں گے اور بلی کے پیارے بچوں کے ساتھ کھیلیں گے۔

4 ۔ پاز سوسائٹی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنے کتے کا سماجی میل جول بڑھائیں تو اسے ایک دن اس کیفے کا دورہ کرائیں، جہاں وہ دوسرے کتوں اور مالکان سے مل سکیں گے؟

5 ۔ دی سوشل  پپ
یہ کیفے لذیذ کھانوں کے علاوہ گرومنگ سروسز بھی پیش کرتا ہے اور یہاں کتوں کے لیے کھیل کا میدان بھی ہے۔

6 ۔ پیٹس پارک پارک کافی زون
جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے آپ جاوا کے مزیدار گھونٹ لے سکتے ہیں اور آپ یہاں کی رہائشی بلیوں کی صحبت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
تصاویر بشکریہ: عرب نیوز

شیئر: