سبق ویب سائٹ کے مطابق پالتو پرندوں کے تربیتی امور کے ماہر علی الخضیر نے جو جانوروں کی نگہداشت پر کام کرنے والی فلاحی انجمن ’رحمہ‘ کے ممبر بھی ہیں، کہا کہ دنیا میں سب سے مہنگا طوطا ’ہائی سینس مکاؤ‘ ہے جسے یاقوتی مکاؤ بھی کہا جاتا ہے اس کی قیمت 90 ہزار ریال سے زیادہ ہے۔
الخضیر نے مختلف بولیاں بولنے والے پرندوں کے مہنگے ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے۔
سب سے مہنگا طوطا ’مکاؤ یاقوتی‘ جس کی قیمت 90 ہزار ریال تک ہوتی ہے۔ (فوٹو: ایکس )
سعودی عرب میں پالتو جانوروں کے کاروبار کا حجم ساڑھے چار ارب ریال کا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پالتو جانوروں اور ان کی ادویات کی دوسری نمائش ایک روز قبل ہی اختتام پذیر ہوئی ہے جسے دیکھنے کے لیے 12 ہزار سے زیادہ شائقین پہنچے تھے۔