سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد کی درخواست پر شہزادہ فیصل بن سلمان کو کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کی مجلس عاملہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
اس سے پہلے شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس ہی اے کے مطابق شاہی فرمان میں ہدایت کی گئی کہ اکیڈمی کے ضوبط کے مطابق مجلس انتظامیہ کی تشکیل کی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی جائے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو کنگ فہد نیشنل لائبریری کy سکریٹریز کونسل کا سربراہ مقررکردیا۔