Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کو القصیم سے ملانے والی شاہراہ کا نام ’طریق ملک فہد‘ رکھنے کا شاہی فرمان 

ایس پی اے کے مطابق کنگ فہد روڈ  337 کلو میٹر طویل ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض شہر کو القصیم ریجن سے ملانے والی شاہراہ کا نام ’طریق ملک فہد‘ رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ فہد روڈ  337 کلو میٹر طویل ہے۔ شاہ فہد بن عبدالعزیز نے اپنےعہد میں اس کا افتتاح کیا تھا۔ 
ریاض شہر کو القصیم ریجن سے ملانے والی شاہراہ کو شاہ فہد سے منسوب کرنے کا فیصلہ مملکت بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے سلسلے میں ان کے کردار اور ان کے عہد میں ہونے والی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ 
کنگ فہد روڈ سعودی عرب کی انتہائی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے۔  یہ زرعی اور صنعتی علاقوں کو جوڑتی ہے۔
یہ شاہراہ سعودی دارالحکومت کو القصیم ریجن سے مربوط کیے ہوئے ہے۔  یہ سیاحتی اور سماجی سرگرمیوں میں معاون ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقے وسیع و عریض شاہراہوں کے ذریعے ایکدوسرے سے جڑے ہوئے ہیں-

شیئر: