گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں کم عمر لڑکے کی شادی کی گئی جس کی عمر صرف 12 سال ہے۔ حق نواز کا تعلق تحصیل داریل کے دور افتادہ گاؤں پھوگچ سے ہے جہاں منگل کو بڑی دھوم دھام کے ساتھ کم سن بچے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ بارات میں دوست احباب کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
بارات کے دن بڑوں کے ہمراہ سکول کے بچے بھی حق نواز کے ساتھ دلہن لینے گئے دلہے کو روایتی ٹوپی کے ساتھ نئے کپڑے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، جبکہ دلہن کے گھر پہنچتے ہی ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ولیمے کے روز روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں دلہے نے مقامی رقص پیش کیا، مہمانوں نے کم عمر دلہے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پیسے بھی نچھاور کیے۔
مزید پڑھیں
-
تنقید کے بعد 51 سالہ شخص کی کم عمر لڑکی سے شادی منسوخNode ID: 521206
-
کم عمری کی شادیاں، پاکستانی قوانین کیا کہتے ہیں؟Node ID: 664521