تنقید کے بعد 51 سالہ شخص کی کم عمر لڑکی سے شادی منسوخ
’ایزدی روایات کے مطابق لڑکی کی شادی کی کم سے کم عمر 18 سال ہے‘ (فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوتے ہی عراق سے تعلق رکھنے والے ایک 51 سالہ شخص نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک 51 سالہ شخص کی تصویرشیئر کی گئی تھی جو ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ نظر آ رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کم عمر لڑکی سے شادی کا ارادہ رکھتا ہے جس پر عراق کی سوشل تنظیمیں متحرک ہو گئیں۔
مذکورہ شخص کا تعلق دہوک کمشنری سے ہے، وہ ایزدی جبکہ لڑکی کا تعلق دومیز خاندان سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اور سماجی تنظیموں کے دباؤ میں آکر اس نے شادی کا ارادہ ترک کردیا ہے۔
ایزدی روایات کے مطابق لڑکی کی شادی کی کم سے کم عمر18 سال ہے، سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شخص کی طرف سے اس اقدام کو جرم قرار دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایزدی فرقے کی دینی رہنما اور کردستان میں وزارت اوقاف کے سربراہ خیری بوزانی نے ایزدی خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی عمر سے پہلے اپنی لڑکیوں کی شادیاں نہ کرائیں۔