Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کوپ 28 کا اعلامیہ سعودی تیل برآمدات پر اثر انداز نہیں ہوگا‘

سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے اقدامات کر رہا ہے (فائل فوٹو)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ کوپ 28 کا اعلامیہ ہماری تیل برآمدات پر اثر انداز نہیں ہوگا‘۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ’ سعودی ٹیم کوپ 28 کے مذاکرات میں شریک ہے‘۔  
’ کوپ 28 کے مشترکہ اعلامیہ کو اچھی طرح سے دیکھ لیا۔ اس میں فوسل فیول سے فوری یا تدریجی منتقلی کا تذکرہ نہیں کیا گیا بلکہ تبدیلی کےعمل کی بات کہی گئی ہے‘۔  
سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ’کوب 28 معاہدے کو مربوط انداز میں پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہر ملک کو اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے موزوں طریقہ کار اپنانے کا حق دیا گیا ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے اقدامات کر رہا ہے‘۔
’توانائی میں تبدیلی سے سعودی عرب کاربن کے اخراج میں کمی اور تیل پیداوار میں توازن پیدا کرے گا‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ’ سعودی عرب توانائی تبدیلی کے نظام سے دور نہیں بلکہ ہم نے ہی دنیا کو یہ راہ دکھائی ہے‘۔
یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والی کوپ 28 کانفرنس میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کاروں نے دنیا کو ہدایت کی کہ وہ گلوبل وارمنگ کا باعث بننے والے فوسل فیول سے منتقلی اختیار کرے۔

شیئر: