پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ حاوی، پانچ وکٹوں کے نقصان پر346 رنز
جمعرات 14 دسمبر 2023 7:44
ڈیوڈ وارنر نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنیچری سکور کی ہے: فوٹو اے ایف پی
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔
جمعرات کو میچ کا پہلا دن ڈیوڈ وارنر کے نام رہا جو 16 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عثمان خواجہ کو 41 جبکہ فہیم اشرف نے مارنس لبوشین کو 16 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ خرم شہزاد نے سمتھ کو 31 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔
ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے بولر عامر جمال نے ڈیوڈ وارنراور ہیڈ کو آؤٹ کیا۔
گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود سمیت امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزیز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دو میچ کھیلنے کے بعد 100 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود آسٹریلیا میں پرائم منسٹرز ایلیون کے خلاف وارم اپ میچ میں ڈبل سینچری بنا چکے ہیں۔
آسٹریلیا روانہ ہونے سے پہلے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہے، وہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں مگر جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔