پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بدھ کو پرتھ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سکواڈ کا اعلان کیا۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود سمیت امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شان مسعود: روانی سے انگریزی بولنے والا کپتانNode ID: 812261
-
’آسٹریلیا کی کنڈیشنز مختلف مگر جیت کے لیے پُرعزم‘Node ID: 815691
-
دورہ آسٹریلیا: وارم اپ میچ میں کپتان شان مسعود کی سینچریNode ID: 817536
ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیزیز کا پہلا میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دو میچ کھیلنے کے بعد 100 فیصد کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں۔
Pakistan Test captain Shan Masood's press conference at Perth Stadium.#AUSvPAK pic.twitter.com/xrjGDdwPge
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023