شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارے کے درمیان 11 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط
مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر ڈاکٹر عبداللہ العربیعہ اور فلیپو گرانڈی نے دستخط کیے(فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے چار مکوں میں پناہ گزینوں اور نقل مکانی کرنے والی کی مدد کےلیے گیارہ ملین ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر ڈاکٹر عبداللہ العربیعہ اور فلیپو گرانڈی نے دستخط کیے۔
ان کے تحت چار ملکوں یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور چاڈ میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔
پہلے معاہدے کے تحت یمن میں متاثرین اورنقل مکانی کرنے والے بے گھر ہونے والے 14 ہزار خاندانوں کے 84 ہزار افراد میں سات ملین ڈالر کا امدادی اور شیلٹر کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔
دوسرے معاہدے کے تحت، سوڈان ، چاڈ اور جنوبی سوڈان مییں پناہ گزیندوں اور نقل مکانی کرنے والوں کو امدادی اشیا شیلٹر کے لیے سامان فراہم کیا جائے گا۔ اس کی مالیت چار ملین ڈالر ہوگی۔ معاہدے کے تحت 54 ہزار افراد میں نو ہزار امدادی بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ معاہدے دنیا بھر یمں متاثرہ ممالک اور اقوام کی مدد سے متعلق سعودی عرب کی اعانتی پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب متاثرہ برادر اور دوست ممالک کے ضرورت مندوں کی بنیادی ضرروت کا سامان فراہم کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان نے عالمی ادارے کی امدادی کوششوں میں سعودی عرب کی سپورٹ کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ’تعاون کے معاہدے ہمیں یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور چاڈ میں انتہائی ضرورت مند افراد کو بنیادی اشیا کی فراہمی میں مدد دیں گے‘۔